سلمان رشدی وینٹی لیٹر پر، رگیں کٹ گئی، آنکھ ضائع

Aug 13, 2022 | 14:25 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز نیوز: گزشتہ روز ملزم ہادی ماتر کے ہا تھوں قاتلانہ حملے کا نشانہ بننے والے ملعون سلمان رشدی کی آنکھ ضائع ، جگر، ہاتھوں کی رگیں کٹ گئیں اور وہ وینٹی لیٹر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملعون سلمان رشدی  کے وکیل نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان رشدی کو زخمی ہونے کے بعد وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے  اور وہ بات کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ سلمان رشدی  کی ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے ۔ ہاتھوں کی رگیں کٹ گئی ہیں اور جگر کو بھی چاقو حملے میں نقصان پہنچا ہے۔

 دوسری طرف نیویارک پولیس نے تصدیق کی کہ سلمان رشدی کی گردن میں چھرا گھونپا گیا تھا۔ انہیں سر پر معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔

سلمان رشدی کے سیکرٹری نے اطلاع دی کہ مصنف کی انتہائی نازک سرجری ہوئی ہے اور وہ ابھی تک آئی سی یو میں ہے ۔

 واضع رہے کہ ایرانی روحانی لیڈر آیت اللہ خمینی نے سلمان رشدی کے سر کی قیمت 3 ملین یا تیس لاکھ ڈالر مقرر کی تھی تاہم بعد ازاں ایرانی حکومت نے اس سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مزیدخبریں