ایک نیوز نیوز: لاہور کے تھانہ وحدت کالونی کے کانسٹیبل محمد یٰسین کو رات گئے اوباش نوجونوں نے فائر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ وحدت کالونی کے کانسٹیبل محمد یٰسین جو کہ رات اپنی ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔ اس دوران شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں عرفان اور تقی نامی دو اوباش نوجوان سڑک پر غنڈہ گردی کر رہے تھے۔ جنہوں نے کانسٹیبل محمد یٰسین کے ساتھ بدتمیزی کی جس سے آپس میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ کانسٹیبل محمد یٰسین واپس جانے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار ہوا ہی تھا کہ پیچھے سے اوباش نوجوانوں نے محمد یٰسین پر فائر کر دیا۔ جو کہ کانسٹیبل کی کمر میں لگا ہے۔
تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی پولیس نےفوری طور پر موقع پر پہنچ کر کانسٹیبل محممد یٰسین کو میو اسپتال داخل کروایا۔ دونوں ملزمان موقع سے فرار جبکہ پولیس دونوں ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ کانسٹیبل محمّد یٰسین اس وقت انتہائی تشویشناک حالت میں میو اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-13/news-1660381831-4188.mp4