پنجاب بورڈز کے میٹرک اور نہم کےنتائج میں تاخیر

Aug 13, 2022 | 13:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پنجاب بورڈ کا کلاس دہم اور نہم کا رزلٹ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب بورڈ آف انٹر میڈیٹ میں کچھ مسائل کے باعث رزلٹ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔  میٹرک پارٹ 2 اور میٹرک پارٹ 1 کے رزلٹ کا اعلان پہلے 31 اگست کو کیا جانا تھا۔ لیکن اب 31 اگست  کی بجائے ستمبر کے دوسرے ہفتے نتائج کا اعلان کرنے پر غورکیا جا رہا ہے۔ لیکن اب تک رزلٹ کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ 

اس معاملہ میں تعلیمی بورڈز کے کنٹرولر کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا۔ دہم اور نہم کا رزلٹ ایک ہی دن اناؤنس کیا جائیگا۔  صبح 10 بجے دہم اور شام 5 بجے نہم کا رزلٹ اناؤنس کیا جائیگا ۔

مزیدخبریں