ایک نیوز نیوز: پاکستانی معروف اداکارہ سدرہ بتول نے آئندہ حجاب پہن کر صرف اسلام پر بننے والے ڈراموں میں کام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سدرہ بتول نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیے۔
جس میں ایک مداح نے سدرہ بتول سے پوچھا کہ آپ نے ڈراموں میں کام کرنا بالکل چھوڑ دیا ہے۔ جس پر سدرہ بتول نے جواب دیتے ہوئے کہا نہیں میں اب سے میں صرف اللہ کے لیے کام کروں گی۔ اگر کوئی ڈرامہ اسلام سے متعلق بنے گا تو اس میں کام کرنا پسند کروں گی۔ سدرہ بتول نے دیگر مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کسی بھی وقت رونما ہوسکتی ہے اب سے میں صرف حجاب میں کام کیا کروںگی۔
انسٹاگرام سے ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا بتاتے ہوئے کہا میں نے تمام ریلز اس لیے ڈیلیٹ کی ہیں کیونکہ مجھے لگا میں اس طرح اللہ کو ناراض کررہی ہوں۔
واضح رہے کہ سدرہ بتول کافی ٹائم سے ٹی وی اسکرین سے دور ہیں اور سوشل میڈیا سے بغیر حجاب کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کرچکی ہیں۔