ایک نیوز نیوز: پی ڈیی ایم حکومت کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت اور سیکیورٹی ادارے امن بحال کرنے میں ناکام رہے تو سابقہ قبائلی علاقوں کے لوگ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا بائیکاٹ کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مولانا عبدالشکور اپنے ساتھیوں سمیت کہتے نظر آرہے ہیں کہ اگر ہمیں امن نہ ملا تو پولیو مہم سمیت کوئی بھی حکومتی قدم قبول نہیں کرینگے انہوں نے یاد دلایا ہے کہ سول نافرمانی مہم کی شروعات ہم نے نہیں عمران خان نے کی تھی۔
وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) ایسے احتجاجی اقدامات کے حق میں نہیں ہے، لیکن لوگوں کو ایسی صورتحال کی طرف جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ ویڈیو کس نے بنائی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین اس پر تنقید کررہے ہیں۔
بیرون ملک مقیم سماجی کارکن گل بخاری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’جے یو آئی (ف) کے موجودہ وفاقی وزیر مفتی شکور نے پولیو ویکسینیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے‘ اور حیرت کا اظہار کیا کہ کیا ایسے لوگ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں رہ سکتے ہیں۔
Sitting Federal Minister Mufti Shakoor of JUIF announces boycott of polio vaccination. @CMShehbaz can he remain in your cabinet? pic.twitter.com/3bFB9HWSpi
— Gul Bukhari (@GulBukhari) August 12, 2022