ایک نیوز نیوز: سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے شہر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کی مذمت کی ہے۔
سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک سفید ہاتھی بن چکا ہے، کراچی کی اضافی بجلی بند کرکے رائیونڈ محل اور بلاول ہاؤس آباد کیا گیا ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے حقوق کی بات کرنے والے ایک وزارت پرکراچی سے لاتعلقی کرگئے ہیں۔
سابق گورنر نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک فوری اپنا قبلہ درست کرے۔