ایک نیوز نیوز: سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے شہر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کی مذمت کی ہے۔
سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک سفید ہاتھی بن چکا ہے، کراچی کی اضافی بجلی بند کرکے رائیونڈ محل اور بلاول ہاؤس آباد کیا گیا ہے۔
کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کی مذمت کرتا ہوں کے الیکٹرک سفید ہاتھی بن چکا ہے کراچی کی اضافی بجلی بند کرکے رائیونڈمحل اور بلاول ہاؤس آباد کیا گیا کراچی کے حقوق کی بات کرنے والے ایک وزارت پر کراچی سے لاتعلقی کرگئے ہیں KE فوری اپنا قبلہ درست کرے.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) August 13, 2022
عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے حقوق کی بات کرنے والے ایک وزارت پرکراچی سے لاتعلقی کرگئے ہیں۔
سابق گورنر نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک فوری اپنا قبلہ درست کرے۔