ایک نیوز نیوز: رمضان شوگر ملز، آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کی لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل اور آشیانہ اقبال ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے رمضان شوگر مل میں بریت کی درخواستوں پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا جبکہ دونوں ریفرنسز پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔