ایک نیوز نیوز: سوات میں امن وامان کو قائم کرنے کے لیے ضلع بھر کے بالائی علاقوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق داخلی اور خارجی علاقوں کے علاوہ ضلع بھر میں پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ کا مسلسل سلسلہ جاری ہے اور مشتبہ افراد پر نظر رکھی جارہی ہے۔