ایک نیوز نیوز: اداروں میں بغاوت پراکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداروں میں بغاوت پراکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔درخواست پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری اور علی بخاری نے دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات:ایف آئی اے کاعمران خان کو خط
شہباز گل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس مجھ پر کوئی الزامات ثابت نہیں کرسکی۔
درخواست میں کہا گیا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی، شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔
عدالت نےدرخواست ضمانت پر پولیس سے پیر تک جواب طلب کرلیا۔