لاہور میں ٹرک کی رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

lahore accident
کیپشن: lahore accident

ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقے چوہنگ میں ٹریفک حادثے پیش آیا۔ جس میں 3 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرک نے رکشہ اور موٹرسائیکل سواروں کو چوہنگ کے علاقہ میں ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جب کہ ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔