ایک نیوز نیوز: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپہ مارا۔
تفصیلات کے مطابق چھاپے کا مقصد جوہری دستاویزات سے متعلق تلاشی لینا تھا۔ ایف بی آئی نے چھاپے کے دوران خفیہ دستاویزات ضبط کر لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات:ایف آئی اے کاعمران خان کو خط
ایف بی آئی کی جانب سے 11خفیہ دستاویزات کو قبضے میں لیا گیا۔ ضبط ہونے والے دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ درج ہے۔ جنہیں صرف خصوصی سرکاری دفاتر میں ہونا چاہیے تھا۔
ٹرمپ کا کہناہے کہ کچھ ڈیموکریٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایف بی آئی نے بیان دیتے ہوئے ٹرمپ کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا چھاپہ حساس دفاعی دستاویزات کو غیر قانونی طور پرگھر رکھنے سے متعلق امریکی جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے شبے میں مارا گیا ۔