کراچی پھر تاریکی میں ڈوب گیا، رات 11 بجےسے بجلی غائب

Aug 13, 2022 | 10:40 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا میں رات 11 بجے سے بجلی بند ہے جس وجہ سے علاقہ مکین پریشان ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بارش کی وجہ سے ایک بار پھر سعدی ٹاؤن میں دو گھنٹے سے بجلی غائب ہے، شہری اذیت کا شکار ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو شروع ہونے والی تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس کے باعث کئی سڑکوں اور گلیوں میں پانی میں جمع ہوگیا ہے۔

رات کو ہونے والی بارش کے بعد کے ڈی اے چورنگی، بورڈ آفس، نمائش چورنگی، ناگن چورنگی، گودھرا روڈ، پاور ہاؤس، یوپی موڑ، نیو کراچی، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن کی متعدد سڑکیں زیر آب آگئی تھیں۔

مزیدخبریں