کراچی میں پھرموسلادھار بارش سے جل تھل ایک،ٹریفک کی روانی بھی متاثر

کراچی میں پھرموسلادھار بارش سے جل تھل ایک،ٹریفک کی روانی بھی متاثر
کیپشن: کراچی میں پھرموسلادھار بارش سے جل تھل ایک،ٹریفک کی روانی بھی متاثر

ایک نیوز نیوز: کراچی میں پھر بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،موسلا دھار بارش سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، رات گئے اور صبح شاہراہ فیصل ،ڈرگ روڈ، جوہر موڑ کےاطراف تیز بارش ہوئی، شاہ فیصل کالونی، ملیر ، ائیرپورٹ اور اطراف کےعلاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں موسلادھار بارش سے سیلابی ریلا یوسف گوٹھ میں داخل ہوگیا ۔

پاور ہاؤس چورنگی سے دو منٹ چورنگی جانے والی مرکزی سڑک زیر آب آ گئی، کے ڈی اے چورنگی سے حیدری مارکیٹ تک شاہراہ عثمان پر بھی پانی جمع ہے، موسلا دھار بارش سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو گئی ہے۔