کے پی پولیس کا سوات کے دور درازعلاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا اعتراف

Aug 13, 2022 | 09:08 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: خیبرپختونخوا پولیس نے سوات کے دور دراز علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا اعتراف کرلیا۔

خیبرپختونخوا پولیس  کے مطابق سوات میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیوز سے باخبر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوات کے کچھ افراد جو پہلے افغانستان میں تھے، اب سوات کے دور درازپہاڑی علاقوں میں موجود ہیں جبکہ سوات مکمل طور پر سول انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔

پختونخوا پولیس کے مطابق عوام کے اس خدشے سے واقف ہیں کہ سوات 9-2008 کے دور  میں واپس آسکتا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ سوات کے پرامن معاشرے میں کسی بھی دہشتگردی کیلئے کوئی جگہ نہیں، سوات میں امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

واضح رہے کہ سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان کی واپسی کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

دوسری جانب سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کرکے سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں