صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کو وزارت ہاوسنگ کا قلمدان سونپ دیا گیا

صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کو وزارت ہاوسنگ کا قلمدان سونپ دیا گیا
لاہور: پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزیر ملک اسد کھوکھر کو وزارت ہاوسنگ اور تعمیرات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

ایک نیوز کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے باضابط نوٹیفکیشن جاری کردیا، ملک اسد علی کھوکھو وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسد کھوکھر نے 10 اگست کو صوبائی وزیر کا حلف اٹھایا ، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر ہائوس میں ملک اسد کھوکھر سے حلف لیا ۔تقریب میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار’صوبائی وزراء راجہ بشارت،میاں محمود الرشید، محسن لغاری اور اعجاز عالم سمیت اراکین اسمبلی نے شرکت کی

اس سے قبل ملک اسد کھوکھر کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے 5 اگست کو صوبائی وزیر نامزد کیا تھا ، جس کے بعد انہیں اگلے روز وزارت کا حلف اٹھانا تھا مگر ان کے بھائی ملک مبشر کھوکھر کے قتل کے باعث حلف برداری کی تقریب موخر ہوئی ۔