گوگل ون کا vpn بند کرنے کا فیصلہ

گوگل ون کا vpn بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: گوگل ون کا vpn بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:گوگل نے گوگل ون سروس میں وی پی این کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
 ای میل کے مطابق اکتوبر 2020 میں جاری کیے جانے والے فیچر کو بند کیے جانے کے متعلق بتایا گیا۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ یہ فیچر کب بند کیا جائے گا۔گوگل ون کے وی پی این کی سبسکرپشن 1.99 ڈالر میں اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز میں دستیاب ہے۔
کمپنی نے 9ٹو5گوگل کو بتایا کہ کمپنی نے اس سروس کو ختم کرنے کا سبب لوگوں کا اس کو استعمال نہ کرنا بتایا ہے۔ اس کی وجہ گوگل کی جانب سے گوگل فائی اور پکسل ڈیوائسز میں تین میں سے ایک وی پی این سروسز کی فراہمی ہے۔
گوگل ون کی وی پی این گوگل کے مشہور قبرستان میں پھینکی جانے والی تازہ ترین پروڈکٹ ہے۔ واضح رہے چند ہفتوں قبل گوگل ون کلاؤڈ اسٹوریج سروس نے 10 کروڑ سبسکرائبر کا سنگِ میل عبور کرنے کا اعلان کیا تھا۔