ویب ڈیسک:ملائیشیا میں خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر سے تاج واپس لے لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بیوٹی کوئین کی مختصر ویڈیو چند روز قبل وائرل ہوئی تھی جو کہ تھائی لینڈ میں ریکارڈ کی گئی تھی، اس ویڈیو میں 24 سالہ حسینہ ورونکا ترنسپ کو متعدد مردوں کے ساتھ ڈانس کرتے اور ان کے دیے گئے ڈانس چیلنج کو پورا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
وائرل ہونے پر خوبصورتی کا مقابلہ منعقد کرنے والے منتظمین نے نوٹس لیتے ہوئے دوشیزہ کو تاج واپس کرنے کا کہا اور ان کے عمل کو نامناسب قرار دیا۔
منتظمین کے مطابق اگرچہ ڈانس کرنا اور مردوں کے دیے گئے چیلنج کو پورا کرنا کوئی غلط بات نہیں لیکن یہ کام عام خواتین کر سکتی ہیں، خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی ذمہ دار دوشیزہ نہیں کرسکتی۔
منتظمین کی تنقید کے بعد اگرچہ متعدد افراد نے دوشیزہ کی حمایت کی تھی تاہم اس باوجود حسینہ نے خوشی خوشی تاج واپس کردیا۔