سعودی عرب کیساتھ برادرانہ تعلقات انتہائی اہم ہیں،شہبازشریف

 سعودی عرب کیساتھ برادرانہ تعلقات انتہائی اہم ہیں،شہبازشریف
کیپشن:  سعودی عرب کیساتھ برادرانہ تعلقات انتہائی اہم ہیں،شہبازشریف

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے مضبوط برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات ،وزیراعظم نے ڈاکٹر العیسیٰ کا استقبال کیا اور عید الفطر کے موقع پر پاکستان آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی امیج کو فروغ دینے کے لیے ڈاکٹر العیسیٰ کی گراں قدر خدمات،مسلم امہ کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے میں مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو سراہا ۔

وزیراعظم نے دنیا بھر میں مسلم مقاصد کی وکالت کرنے اور امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو عام کرنے میں مسلم ورلڈ لیگ کے اہم کردار کا بھی اعتراف کیا۔وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت اور درازی عمر کی دعا کی۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے مضبوط برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ عقیدے، مشترکہ اقدار اور ثقافت پر مبنی ہیں۔وزیراعظم  نےدورے کی کامیابی کے لیے سیکرٹری جنرل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے معزز مہمان جو مسلم ورلڈ لیگ کے ساتھ پاکستان کی حمایت اور شراکت داری جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وزیراعظم کے عزم اور کوششوں کی تعریف کی۔سیکریٹری جنرل نے وزیراعظم کو ان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ، مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل 07 سے 15 اپریل 2024 تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔