ایک نیوز:عیدالفطرگزر گئی مگر مری میں موسم اچھا ہونے پر سیاحوں کی آمد اب بھی جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق عید کے پہلے دن سے لیکر آج تکّ تقریباً 49000ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔مری میں اسوقت سیاحوں کی تقریباً 7500گاڑیاں مری میں موجود ہیں ۔گزشتہ روز سے بارشِ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ٹریفک پولیس مری کے بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک انتظامات مکمل ہیں۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی ،ایس ٹی او راولپنڈی اور ڈی ایس پی ٹریفک مری تمام ٹریفک انتظامات کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔ سی ٹی او راولپنڈی کیطرف سے مری میں بارش کے دوران ٹریفک کی بہترین روانی اور روڈ یوزرزکی مدد کو یقینی بنانےکی ہدایات کی گئی۔ بارش کے دوران دھند یا فوگ ہونے کی وجہ سے ڈبل اینڈکیٹر کا استعمال کریں ۔مری بارشِ میں دھند ہونے کی وجہ سے اپنی رفتار انتہائی کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں. مری میں ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں یہ آپ کی سہولت کے لیے ہیں ۔
سی ٹی او کاکہنا ہے کہ تیز بارش،شدید دھند کے باعث روڈ ٹریفک حادثات کا خطرہ موجود،تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے۔دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔