صدرمملکت آصف زرداری کی نوشکی واقعہ کی شدید مذمت 

صدرمملکت آصف زرداری کی نوشکی واقعہ کی شدید مذمت 
کیپشن: صدرمملکت آصف زرداری کی نوشکی واقعہ کی شدید مذمت 

ایک نیوز:صدر مملکت آصف علی زرداری  نے نوشکی میں مسافروں کے بے رحمانہ قتل کی سخت مذمت  کرتے ہوئے گہرے رنج وغم کااظہار کیا ۔

صدرمملکت آصف زرداری کاکہنا تھاکہ  معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔پوری قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مسترد کرتی ہے ۔سیکیورٹی فورسز پوری قوم کی مدد سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھاکہ نوشکی واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی ہے ۔