چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی کی اپوزیشن پرکڑی تنقید

Apr 13, 2024 | 19:59 PM

ایک نیوز:چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختراقبال ڈار نےاپوزیشن جماعتوں کی"تحفظ آئین تحریک" کو"افراتفری جلاؤ گھیراؤ"قراردے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار کا اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ سابق صدرایوب کا پوتا عمر ایوب پہلے اپنے گریبان میں جھانکے۔عمر ایوب کس منہ سے تحفظ آئین اورمینڈیٹ چوری کی بات کررہا ہے؟بانی پی ٹی آئی اورعمر ایوب تحریک چلانے سےپہلے2018میں مینڈیٹ چوری کا پہلےحساب دے۔2018 میں مینڈیٹ چوری کرتے ہوئےبانی پی ٹی آئی اور عمرایوب کو"تحفظ آئین" یاد نہیں آیا۔جب جہانگیرترین جہاز میں لوگوں کو لاکرمفلر پہناتا تھا تب"تحفظ آئین"یاد نہیں آیا؟

اختر اقبال ڈار کاکہنا تھاکہ  عمر ایوب کے دادا ایوب خان نےملک میں مینڈیٹ چوری کرنے کا بیج بویا تھا۔پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر قاسم خان کی غلط رولنگ کیا تحفظ آئین تھا؟عثمان بزدار،بشری،گوگی لوٹ مار کررہےتھے کیا وہ آئین وقانون کی بالادستی تھی؟عمر ایوب تحریک چلانے سے پہلے فاطمہ جناح اورپھر2018کا مینڈیٹ چوری کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔ 6جماعتی اتحاد کا مقصد پاکستان کو غیرمستحکم کرنا ہے۔

مزیدخبریں