ایک نیوز:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ مریم نواز نے ایئرایمبولینس کاوعدہ سچ کردکھایا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز نے اپنی پہلی تقریر میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صرف ایک ماہ کے دوران ہی مریم نواز نے اپنے وعدے کے عین مطابق ایئر ایمبولنس کے لیے جہاز خرید لیا۔مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی بنی ابتک دو درجن سے زائد پروگرام پنجاب میں پہلی بار شروع کیے۔ مریم نواز جو وعدہ کرینگی وہ پورا ہوگا۔اب فائل ورک اور کاغذی کاروائیاں نہیں ہوں گی۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیا پر نہیں گراؤنڈ پر نظر آرہی ہے۔مخالفین مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
عظمی بخاری کاکہنا تھاکہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوام سے کیے وعدے پورے کیے ہیں۔ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کا نعرہ لگانے والوں نے آخر میں قوم کو لنگر خانے اور پناہ گاہیں دی۔مسلم لیگ ن کے پاس ایسے فراڈ پروجیکٹ نہیں۔