6سال بعد لاہور کی بحالی کیلئے ابتدائی خاکہ تیار 

Apr 13, 2024 | 18:59 PM

ایک نیوز :6سال بعد لاہور کی بحالی، چھٹی کے دن بڑی بیٹھک، 22 ارب کی لاگت سے وزیر اعلی پنجاب لاہور بحالی پلان کا ابتدائی خاکہ تیار کرلیا۔

 ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن ٹیم کا چھٹی کے روز اجلاس،لاہور : میٹرو پولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر، تمام زونل آفیسر انفراسٹرکچر ، سب انجینیرز نے اپنی منصوبہ بندی پیش کی۔

لاہور بحالی پلان کے مطابق سیوریج کی بحالی ،سڑکوں کی تعمیر، سٹریٹ لائٹ اور پیچ ورک وزیر اعلی پنجاب لاہور بحالی پلان کا حصہ ہے ۔ماحولیاتی تحفظ کے منصوبے، پارکوں کی بحالی و خوبصورتی وزیر اعلی پنجاب لاہور بحالی پلان میں شامل کیاجائیگا۔

ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کاکہنا تھاکہ  وزیر اعلی پنجاب لاہور بحالی پلان میں کل 187 پی سی ون تیار ہو رہے ہیں۔ بحالی پلان گلی سے شروع کر کے یونین کونسل اور زون کی سطح پر لاکر مکمل کیا جائے گا۔ گلی سے شروع ہو کر ڈسپوزل پوائنٹ تک جانے والا مربوط سیوریج کا نظام پلان کیا جا رہاہے۔

 

مزیدخبریں