ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے سابق ڈائریکٹرمحمد حفیظ کے واجبات روک لئے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹرمحمد حفیظ کو صرف 15یوم کے واجبات کی ادائیگی کی گئی ۔محمد حفیظ کی جانب سے بارباررابطے پربورڈ حکام ادائیگی سے گریزاں،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے موجود نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کی بطور ڈائریکٹر ٹیم تنخواہ 45لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔