ایک نیوز: غزہ میں اسرائیلی بربریت کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید52فلسطینی شہیدہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال7اکتوبرسےاب تک غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے، اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے غزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے، اسرائیلی بربریت کی وجہ سےغزہ میں خوراک اورادویات جیسے سنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 52افرادشہیدجبکہ95زخمی ہوگئے، 7اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33ہزار686ہو گئی، زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 76ہزار309 تک جا پہنچی۔