فارم45پرعملدرآمدہوتا توآج پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی،عمرایوب

Apr 13, 2024 | 15:55 PM

ایک نیوز:اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےکہاہےکہ اگرفارم45کی حکومت بنتی توملک میں آج تحریک انصاف کی حکومت ہوتی۔
تفصیلات کےمطابق حکومت کےخلاف اپوزیشن جماعتوں نےمشترکہ اتحادبنایاہےجس کانام تحریک تحفظ آئین پاکستان رکھاگیاہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں ا پوزیشن کی چھ جماعتیں شامل ہیں،پاکستان تحریک انصاف،بلوچستان نیشنل پارٹی،پشتونخواملی عوامی پارٹی،جماعت اسلامی ،مجلس وحدت مسلمین اورسنی علماء کونسل شامل ہیں ۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت مخالف احتجاج کاآغازآج کےجلسےسےکیاہے،جس کےبعدوہ ملک گیرجلسےجلوس کرکےحکومت کوٹف ٹائم دینےکےلئے پرعزم ہیں۔

پشین میں جلسےسےخطاب کرتےہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کاکہناتھاکہ ہم ملک میں جہاد کے لیے نکلے ہیں ،ایسی جہاد کےلیے جو ملک کی آئین اور بالادستی کے لیے ہیں،اگر فارم 45کی حکومت بنتی تو ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنتی۔
اپوزیشن لیڈرکامزیدکہناتھاکہ ہمارے قائدین اور کارکنوں کے بالاجواز قید کیاگیاہے،بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا،9مئی کےواقعات کا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لایاجائے،سی سی ٹی وی فوٹیج کے سامنے آنےسے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائےگا،ہمارا ہدف ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہے۔

مزیدخبریں