سندھ ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل ججز عہدے کا حلف اٹھا لیا 

Apr 13, 2024 | 15:35 PM

ایک نیوز: سندھ ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل ججز عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ججز سے حلف لیا۔

 ان تمام 6 ججز کو 2023ء میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ ابھی بھی 8 ججزکی اسامیاں خالی ہیں۔

  حلف اٹھانےوالوں میں جسٹس امجد علی بوھیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ شامل ہیں۔
 جسٹس محمد عبدالرحمن، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب علی ہکڑونےبھی عہدےکاحلف اٹھالیا۔

 وزارت قانون نے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

  تقریب حلف برداری میں مستقل ہونے والے ججز کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی، ہائیکورٹ بار، کراچی بار کے عہدیداران نےشرکت کی ، ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شامل ہوئی۔    

مزیدخبریں