ایک نیوز: ملت ایکسپریس میں ریلوےپولیس اہلکارنےخاتون اوربچوں کوتشددکانشانہ بناڈالا،ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق واقعہ کراچی سےجانےوالی ملت ایکسپریس میں پیش آیا،جس میں ریلوے پولیس اہلکار نے خاتون پر تشددکیاپولیس اہلکارکی شناخت کانسٹیبل میر حسن کےنام سےہوئی۔
پولیس اہلکار نے حیدرآباد کے قریب خاتون اور بچوں پر تشدد کیا۔جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار بے دردی سے تشدد کر رہا ہے۔
ویڈیومیں چلتی ٹرین میں پولیس اہلکار کوخاتون اوربچوں پرتشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ،پولیس اہلکارنےخاتون کےتقدس کوپامال کیا، خاتون پر تشدد ہوتا رہا مسافر خاموش رہے۔
ڈی آئی جی ریلوے پولیس عبداللہ شیخ کاکہناہےکہ 7اپریل کوملت ایکسپریس میں ساؤتھ ریلوے پولیس اہلکار نے خاتون اور بچے کے ساتھ بدتمیزی کی ۔ پولیس اہلکار میر حسن حیدرآباد ریلو ے پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا ۔ اہلکار میر حسن کو گرفتاری کرلیاگیاہے،ملزم پولیس اہلکار میر حسن کے خلاف دفعہ 155 کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ کسی بھی شخص کو اس قسم کی حرکات کی اجازت نہیں ۔