ایک نیوز:لاہورکےمختلف علاقوں بارش ہونےسےموسم خوشگوارہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شہرکےمختلف علاقوں میں کالےبادلوں کےڈھیرے، کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش سےجل تھل ایک ہوگیاجبکہ بادل برسنےسےگرمی کازورٹوٹ گیا۔
مال روڈ،جیل روڈ،دھرمپورہ،لکشمی،تاجپورہ،مغلپورہ،باغبانپورہ،جلو،باٹاپورمیں بادل برس پڑیں۔
ٹھوکرنیازبیگ،گلبرگ،ماڈل ٹاؤن،ٹاؤن شپ،کلمہ چوک،ڈیفنس،گارڈن ٹاؤن،وحدت روڈاوراقبال ٹاؤن میں بارش ہوئی۔
ڈسی لاہورنےبارش کےپیش نظرتمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دےدیا۔
ڈپٹی کمشنرنے ایل ڈبلیو ایم سی، واسا، ایم سی ایل کو متحرک رہنے کی ہدایت بھی کردی۔
ڈی سی لاہوررافعہ حیدرکاکہناہےکہ واسا ملازمین فیلڈ میں حاضری کو یقینی بنائیں۔ زیادہ بارش کی صورت میں سورنگ پوائنٹس پر خصوصی توجہ دی جائے۔ تیز بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں سے ترجیحی نکاسی آب یقینی بنائی جائے۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشن فعال، مشینری تیار رکھی جائے۔