بونیر:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2جوان شہید،1دہشت گرد ہلاک

Apr 13, 2024 | 13:38 PM

ایک نیوز:بونیرمیں سیکیورٹی فورسزنےخفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا ،دوجوان شہید، ایک دہشتگردہلاک ہوگیاجبکہ دوملک دشمن عناصرزخمی ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا۔آپریشن کے دوران شدیدفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ رنگ لیڈر سلیم عرف ربانی کوجہنم واصل کردیاگیاجبکہ دودہشتگردزخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق فائرنگ کےشدیدتبادلےمیں دوجوان شہیدہوگئے،جس میں 36سالہ لانس حوالدارمدثرمحموداور27سالہ لانس نائیک حسیب جاویدشامل ہیں۔
آئی ایس پی آرکےمطابق دہشتگرد سلیم عرف ربانی نہ صرف سیکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا، دہشت گرد سلیم عرف ربانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت کی جانب سے دہشت گرد سلیم عرف ربانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
 آئی ایس پی آرکےمطابق علاقے میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشتگردی کے خلاف عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

مزیدخبریں