آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد 11 ہو گئی

بادل برسیں گےیا نہیں؟محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی
کیپشن: Will it rain or not? The Meteorological Department has predicted

ایک نیوز:پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد 11ہو گئی ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لودھراں میں آسمانی بجلی گر نے سے 3 ،رحیم یار خان میں2اموات ریکارڈ ہوئیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز سے ٹیلیفونک رابطہ، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات  کردی ۔

عرفان علی کاٹھیا  کاکہنا تھاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔قدرتی آفات کا مقابلہ ملکر اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ریسکیو سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں ۔

 پی ڈی ایم اےکےمطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنےسے چار افراد جاں بحق اورایک  زخمی ہوگیا۔سوراب میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ پشین اورقلعہ سیف اللہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانےوالا سسٹم خیبرپختونخوا میں موجودہے  12سے 14 اپریل کے دوران تیز اور موسلادھار بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان، لسبیلہ، خضدار، زیارت، بارکھان، ژوب ، شیرانی ،مسلم باغ، تربت، ہرنائی،کوہلو، نصیر آباداور جعفرآبادکےبرساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ  ہے۔
13سے 15 اپریل کے دوران تیز اور موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ ،بونیر ، مالاکنڈ ، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرم ، وزیرستان ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
 گزشتہ 24 گھنٹوں خیبرپختونخواکےمختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری ہےجس کی وجہ بجلی کانظا م متاثر ہواہے۔
ترجمان پیسکوکاکہناہےکہ آندھی اوربارش کی وجہ سے پیسکو کے 140فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں، پشاور سرکل میں 56، خیبر 44 سوات 20 اور بنوں سرکل میں 22فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں،پیسکو فیلڈ سٹاف بجلی کی بحالی میں مصروف عمل ہے، متعدد فیڈرز پر مرمتی کام مکمل کر کے بجلی بحال کر دی گئی ہے،بقیہ فیڈرز پر کام جاری، جلد ہی بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائیگی۔
سب سے زیا دہ بارش کالام 18، مالم جبہ 17، پارہ چنار15،چترال 11، دروش 10،میرکھانی 09، دیر(بالائی 07،زیریں02)، سیدوشریف ،پٹن 03، کاکول 02ْ۔بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 15 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ جوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
  محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے علاقےمری، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ،میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ،، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور،بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
 موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات ، خضدار، زیارت، کوہلو، بارکھان، مسلم باغ، تربت، ہرنائی، کوہلو، نصیر آباد، جعفرآباد، چاغی، پنجگور، گوادر اور کیچ میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے، جس کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان تاہم دادو، جامشورو، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد ،سانگھڑ، مِٹّھی ، پڈعیدن اور کشمور میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔