دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،وزیراعظم

Apr 13, 2024 | 11:36 AM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہےکہ دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
تفصیلات کےوزیراعظم شہبازشریف نےبلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ 40 پر بس مسافروں کے اغوا کے بعد قتل کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، دہشتگردی کےاس واقعے کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی،دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
وزیراعظم نے مقتولین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیااور مقتولین کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کی دعابھی کی۔

مزیدخبریں