وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Apr 13, 2023 | 22:35 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے ایرانی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر مبارکباد پیش کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پولان گبد ٹرانسمیشن لائن کے فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت، علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے ایرانی حکومت کے پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، تعلیمی، عوامی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے عالمی قوانین کے مطابق اسرائیل، فلسطین تنازع کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزیدخبریں