ایک نیوز :عدالتی اصلاحاتی بل پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وزیراعظم شہبازشریف بھی متحرک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر عمل درآمد روکنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم نامے کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس ہواجس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو و دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیر قانون اور حکومتی قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر اجلاس میں مشاورت کی گئی، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر وزیر قانون پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کریں گے۔