پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک اور ورچوئل میٹنگ

Apr 13, 2023 | 20:37 PM

ایک نیوز :پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک اور ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آن لائن ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف انٹونیٹی منیسو سے میٹنگ کی ، سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی  اجلاس میں شریک تھے، اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اصلاحات پر عمل پیرا ہے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزہ کے بعد اسٹاف لیول معاہدے کا خواہشمند ہے،  اس موقع پرانٹونیٹی منیسونے کہا کہ پاکستان نے نویں جائزہ کے لیے اہم شرائط پر پیشگی اقدامات کیے، پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کر رہا ہے،  پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہتے ہیں،  اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پاکستان کی کوشش کی قدر کرتی ہوں۔

مزیدخبریں