ایک نیوز:سیکیورٹی بنیادپر سویڈنے پاکستان میں اپناسفارتخانہ بندکردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیٹرز کیلئے سفارتخانہ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔
سویڈن سفارتخانے کی عارضی طورپر بندیش کی وجہ سے متعلق سفارتخانہ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مائیگریشن سیکشن موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں کسی بھی درخواست پر کارروائی سے قاصر ہے اور یہ دستاویزات قونصل خانے یا گھر کے پتوں پر نہیں بھیجی جا سکتیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سفارتخانے کے عملے اور درخواست دہندگان کے وسیع تر مفاد اور حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
حکام کامزیدکہناہے کہ سروسز دوبارہ کھولنے سے متعلق کسی بھی سوال کا فی الحال جواب دینے سے قاصر ہیں، ایسے افراد جو اپنے کیس سے متعلق کوئی سوال رکھتے ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مائیگریشن ایجنسی سے رابطہ کریں۔
سویڈن میں موجودپاکستانی سفارتخانے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان میں کہا ہے کہ سویڈش سفارت خانے کی بندش سے پاکستان میں بہت سے طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے، جو سویڈن کی یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے کوشاں تھے، ایسے طلباء تعلیمی تقاضوں کو پورا کرنے اور اپنی درخواستوں کی تیاری میں وقت اور پیسہ لگا چکے ہیں۔
پاکستانی سفارتخانے نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی طلباء جلد ہی سویڈش ویزے کیلئے درخواستیں دے سکیں گے۔