شہریوں کیلئے بری خبر،عیدپرنئے نوٹ نہیں ملیں گے

شہریوں کیلئے بری خبر،عیدپرنئے نوٹ نہیں ملیں گے
کیپشن: Bad news for citizens, new notes will not be available on Eid

ایک نیوز:میٹھی عیدپرشہریوں کیلئے بری خبر، اسٹیٹ بینک کاکہناکہ نئے نوٹ نہیں ملیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک ایس ایم ایس سروس اور بینکوں کے ذریعے بھی عوام کو نئے نوٹ نہیں دے گا۔ کویڈ سے قبل ہر سال اسٹیٹ بینک عید پر شہریوں کو نئے نوٹ جاری کرتا تھا۔
کویڈ 19 کے بعد اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجرا روک دیا تھا۔ اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے متعلقہ برانچ سے نئے نوٹ لینے کا سلسلہ جاری شروع کیا تھا۔جوکہ اب بندکردیاگیاہے۔