دوران ڈکیتی ،ڈولفن پولیس پہنچے پر مقابلہ،1ڈاکوہلاک

Apr 13, 2023 | 16:10 PM

ایک نیوز: ڈکیتی کی واردات کےدوران ڈولفن پولیس کے پہنچے پر مقابلہ،1ڈاکوہلاک ہوگیاجبکہ دو کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔
لاہورکے علاقے اقبال ٹاؤن میں محمدرمضان نامی شہری کے گھرمیں3 ڈاکوداخل ہوگئے۔ ڈاکو اہلخانہ کویرغمال بناکرلوٹ مارکرنے میں مصروف تھے۔کہ اس دوران ہمسائے نے 15پرکال کردی ۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈولفن پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نےفائرنگ شروع کردی۔دوطرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکوموقع پرہلاک ہوگیا جبکہ دوکوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

مزیدخبریں