ایک نیوز : اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے آج ان کیمرا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزراء اعلٰی ، وفاقی وزرا، مشیران اور اراکین قومی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی بریفنگ دینگے۔ اہم اجلاس قومی اسمبلی ہال میں جمعہ کے روز طلب کیا گیا ہے، جس میں اعلی عسکری قیادت اور خفیہ اداروں کے سربراہان قومی سلامتی امور پر بریفنگ دیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ دوپہر کل اڑھائی بجے ایک ان کیمرا اجلاس بلایا ہے جس میں قومی سلامتی پر تمام اراکین کو بریفنگ دی جائے گی۔
زرائع کے مطابق کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں پر بھی شرکا کو اعتماد میں کیا جائے گا۔سپیکر نے بعد ازاں ایوان کو بتایا کہ کل قومی سلامتی بارے ہونے والے اجلاس میں اراکین کے وزیر ستان آپریشن سے متعلق تمام تحفظات کا جواب دیا جائے گا. وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ مشرف دور سے حالات خراب ہیں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کےلیے کل بریفنگ دی جارہی ہے. سابق دور میں عمران خان حکومت نے کئی جنگجووں کو افغانستان سے پاکستان آنے کی اجازت دی جس سے حالات خراب ہوئے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کے اراکین کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے خدشات دور کئیے جائیں۔کل کا دن مختص کیا گیا ہے ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی ۔اراکین ان کیمرہ سیشن میں اپنے سوالات بھی کرسکتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ خرابی کو ٹھیک کرنے کی ایک کوشش ہے انشاللہ بہتر ہوگا۔
قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلی اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بھی شرکت کرینگے جبکہ دفاع ،داخلہ،خارجہ کے سیکرٹریز اور صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان بھی شرکت کرینگے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں صوبائی پولیس سربراہان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔