طالبات کی وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار

 طالبات کی وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار
کیپشن: The bandits who robbed the van of the students were arrested

ایک نیوز:تھانہ فیکٹری ایریاپولیس کی بڑی کارروائی، یونیورسٹی جانے والی طالبات کی وین کو گن پوائنٹ پر روک کر لوٹنے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ عبدالمالک موٹروے پل کے نیچے سے نجی یونیورسٹی کی طالبات کی گاڑی جارہی تھی کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر طالبات کی گاڑی کو روک کر طالبات سے نقدی ،موبائل فون چھین لیااورفرار ہو گئے تھے ۔
تھانہ فیکٹری ایریا پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئی اور ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئےدو ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے پورے علاقے کا گھراؤ کر لیا اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی۔
 چند ہی گھنٹوں میں طالبات کو لوٹنے والے عنصر عرف عنصری شان عرف شانی چنگڑ ڈکیت گینگ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے طالبات کے چھینے ہوئےموبائل اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔
 ملزمان شیخوپورہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ،یہ خطرناک ڈکیت گینگ علاقے میں دہشت کی علامت بناہواتھا،دوران واردات لوٹ مار کے دوران شہریوں پر فائرنگ کر کے ان کو زخمی کرنا انکا معمول بن چکا تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔