ایک نیوز:اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران 3منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کےدوران جدہ جانے والی فلائٹ نمبرPK270سے صوابی کی رہائشی خاتون اورپشاورکے رہائشی ملزم سے2کلو455گرام آئس برآمدکرلی۔
برآمدشدہ آئس کپڑوں میں چھپائی گئی تھی جبکہ کچھ آئس خاتون نے ٹانگوں سے لپیٹی ہوئی تھی۔
اےاین ایف نے اسلام آباد کاک پُل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو 800 گرام چرس برآمدکرلی۔برآمد شدہ چرس رکشہ کے ذریعہ مختلف گاہکوں کو پہنچائی جا رہی تھی۔اس کارروائی میں 3ملزمان کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے۔
اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے21 کلو چرس برآمدہوئی۔گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔