بی پی ایل ٹیم کی مالکن کی پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے میں دلچسپی

Apr 13, 2023 | 13:54 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بنگلا دیش پریمیئر لیگ  میں چار بار کی فاتح ٹیم کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال نے پاکستان سپر لیگ میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیشی صحافی  نے  انکشاف  کیا ہے کہ کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال پی ایس ایل میں ٹیم خریدنےکی خواہشمند ہیں لیکن فی الحال اس معاملے میں کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔اس کے علاوہ صحافی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سے قبل نفیسہ نے اظہار کیا تھا کہ وہ اپنی فرنچائز کو بڑھانا چاہتی ہیں اور وہ غیر ملکی ٹیم خریدنا چاہتی ہیں۔اس سے قبل 2021 میں نفیسہ کمال نے پاکستانی اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو  بھی اپنی ٹیم میں لینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ  پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے 2 نئی ٹیمیں لانے کا عندیہ دیا ہے۔  نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد 10 تک بڑھانا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی نئے سیزن میں سیالکوٹ اور فیصل آباد کی ٹیمیں لانے کا کہا ہے۔

مزیدخبریں