کورونا کے وار، 10 ہزار کیس رپورٹ

Apr 13, 2023 | 13:38 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارت میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث 10 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس  سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 44 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا  وبا بننے کی شکل میں داخل ہوچکا ہے اور اگلے 10 سے 12 روز میں کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔بھارتی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز اومیکرون ویرینٹ کے باعث سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک بھر میں شرح ایک عشاریہ 3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں