عمران خان پر 36 لاکھ روپے لگژری گھر ٹیکس واجب الادا، نوٹس جاری

Apr 13, 2023 | 13:29 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے عمران خان کو زمان پارک کے لگژری گھر پر ٹیکس جمع کروانے کیلئے نوٹس بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا گیا۔ پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے  7 دن میں گھر اور ٹیکس کی معلومات طلب کر لی اگر معلومات نہ دی گئی تو زمان پارک کو سیل کر دیا جائے گا۔ عمران خان کو نوٹس وصول کروانے کیلئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی دو رکنی ٹیم زمان پارک پہنچی اور عمران خان نوٹس وصول کرایا۔

نوٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں اور  اگر 7 روز کے اندرعمل درآمد نہ ہوا تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔

مزیدخبریں