ایک نیوز:ملک بھرمیں جان لیواوائرس کے وارجاری ،مہلک وائرس سے 18مریضوں کی حالت نازک ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 985 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ جس میں سے 28نئے کیسزرپورٹ ہوئے، کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 70 فی رہی ہے۔
قومی ادارہ صحت کاکہناہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس سے 18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کامزیدکہناہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہورمیں کورونا کےمزید 6مریض رپورٹ ہوئے ہیں،جبکہ ا سلام آباد میں کورونا وائرس کاایک مریض رپورٹ ہوا۔