ماہ مقدس میں مرغی کا گوشت غریب کا خواب بن گیا، قیمت میں مزید اضافہ

Apr 13, 2023 | 12:15 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ماہ مقدس کے دوران مرغی گوشت کی قیمت میں کمی غریبوں کا خواب ہی رہی مرغی کی قیمت میں 9 روپے کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں بھی مرغی گوشت کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں مرغی کی اونچی اڑان جاری ہے۔ 9 روپے اضافہ کے بعد مرغی کا گوشت 516 روپے کلو ہو گیا ہے جبکہ مرغی کے پارچہ جات کی قیمتیں بھی دال کی قیمتوں سے زیادہ ہے۔کلیجی پوٹہ 380 جبکہ مرغی کا صافی گوشت 620 جبکہ لیگ پیس 850 اور مرغی کے پنجے 120 روپے کلو فروخت  ہورہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ  ہزار، بارہ سو کمانے والا مرغی نہیں کھا سکتا ہے۔ مرغی کا گوشت کھانا بھول گئے مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ گزارہ کرنا مشکل ہے۔
ماہرین معاشیات کے مطابق  موجودہ حالات میں ساٹھ ہزار روپے کمانے والا بھی بجلی،پانی و گیس اور گھر کا کرایہ دینے کے بعد بمشکل دال روٹی پوری کررہا ہے۔ حکومت نے مہنگائی کی بنیادی وجہ پٹرول کی قیمت کو کنٹرول نہ کیا تو مستقبل قریب میں مہنگائی کا عفریت اپر مڈل کلاس کو بھی کھینچ کر غربت کی لکیر سے نیچے لے آئے گا۔

مزیدخبریں