لاہور:پتنگ کی ڈورپھرنے سےنوجوان شدیدزخمی

لاہور:پتنگ کی ڈورپھرنے سےنوجوان شدیدزخمی

ایک نیوز:لاہورکے علاقے مصطفیٰ آبادمیں پتنگ کی ڈورپھرنے سےنوجوان شدیدزخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے مصطفیٰ آباد چوبچہ پھاٹک کے قریب شہ رگ پر ڈور پھرنے سے 30 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
 30سالہ ذیشان علی چوبچہ پھاٹک کے قریب سے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک شہ رگ پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہونے کے بعدزمین پر گر گیا۔
  زخمی ذیشان کو ریسکیو1122نےموقع پرپہنچ کر ابتدائی طبی امداددی اورہسپتال منتقل کردیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کینال چوبچہ پھاٹک  کے قریب ڈور پھرنے سے نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ پر نوٹس  لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی اورمحکمانہ کارروائی کا حکم جاری کیااورپتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کااظہار کیا،پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔
دوسری جانب سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے واقع کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی اورملزمان کی گرفتاری کاحکم جاری کردیا۔