لاہور:کوریئرسروس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ

لاہور:کوریئرسروس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ

ایک نیوز:  لاہور موٹر وے پر کوریئرسروس کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس ے  لاکھوں روپے کی مالیت کے کورئیر جل گئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی کورئیر کمپنی کی ڈلیوری وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ  کی اطلاع ملتےہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔آگ بھڑک اٹھنے سے لاکھوں روپے کے کورئیر جل گئے جبکہ آگ بجھاتے ہوئے کئی پانی سے خراب  ہو گئے۔

ڈی آئی جی موٹروے وے کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کوبذریعہ 130 گاڑی میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ موٹروے پولیس نے ریسپانس ایف ڈبلیو او کی مدد سے فوری آگ پر قابو پالیا۔ گاڑی کو کسی بڑے نقصان کے بغیر آگ پر مکمل اور فوری قابو پایا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ناصرعزیز ورک کا مزید کہنا ہےکہ لاہور کوریئر سروس کی گاڑی کو حادثہ موٹروےایم 2 سیال موڑ کے قریب پیش آیا تھا۔