گرفتاری کا خدشہ،عدالت نے عثمان بزدار کو طلب کر لیا

گرفتاری کا خدشہ،عدالت نے عثمان بزدار کو طلب کر لیا

ایک نیوز: سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ممکنہ گرفتاری کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی  جس میں عدالت نے عثمان بزدار کو عدالت طلب کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ قانون سب کےلئے برابر ہے اگر ضمانت لینی ہے تو عدالت میں پیش ہوں۔جس کے بعدعثمان بزدار کل تک عدالت پیش ہونے کا حکم کیا گیا۔

عثمان بزدار کے وکیل  نے موقف اپنایا کہ عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔ڈی جی خان میں عثمان بزدار کےخلاف دس انکوائریز اینٹی کرپشن میں جاری ہیں۔میراعثمان بزدار سے بزریعہ فون رابطہ ہوا ہےوہ عدالت آنے کو تیار ہیں لیکن عثمان بزدار اس وقت دوسرے شہر موجود ہیں اور طبیعت ناساز ہے۔ عثمان بزدار کو عدالت پیشی کےلئے مناسب وقت دیاجائے۔

جس پر عدالت نے عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر گرفتاری کا خدشہ تھا تو عدالت آنا چاہئیےتھا۔ عدالت چاہتی ہے کہ آپ سب سسٹم کےاندر آئیں۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔